پاکستان میں 52 فیصد خواتین، 16فیصد مرد ڈگری ہولڈرز بیروزگار

14 جنوری ، 2022

کراچی(این این آئی)تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ(پائیڈ)کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈگری ہولڈر بے روزگاروں میں52فیصد خواتین اور16فیصد مرد شامل ہیں بے روزگاروں کی موجودہ تعداد کو ملازمتیں دینے میں 10سال لگ سکتے ہیں۔سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بے روزگاروں کی موجودہ تعداد کو ملازمتیں دینے میں 10 سال لگ سکتے ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اپنا کاروبار کرنا انتہائی مشکل اور تعلیمی نصاب روزگار کا ضامن ہی نہیں ہے، بے روزگاری ختم کرنے کیلئے 9 فیصد تک ملکی شرح نمو لازمی قرار دی گئی ہے۔