اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم و خانہ شماری کرانے کی منظوری دیدی ہے۔کراچی کے لیے پانی کی اضافی ضروریات کے معاملے کو کمیٹی دیکھے گی، سینسس مانیٹرنگ کمیٹی قیام کی منظوری ، مردم شماری کیلئےڈیجیٹل ٹیکنالو جی اور جی آئی ایس مانیٹرنگ سسٹم استعمال کیا جائیگا۔اس کمیٹی کی سر براہی ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن کریں گے ۔ کمیٹی میں تمام صو بائی چیف سیکرٹریز ، چیئر مین نادرا ،چیف کمشنر اسلام آ باد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے ۔ کمیٹی مردم شماری و خانہ شماری کی مانیٹرنگ کرے گی اور شفاف اور قابل اعتماد مردم شماری کو یقینی بنا ئے گی۔ یہ منظوری وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔اجلاس میں وزرائے اعلیٰ کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صو بوں کی ڈیمانڈ پر سی سی آئی کے اجلاس کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے سی سی آئی کے مستقل سیکر ٹیریٹ کے قیام پر کونسل کے ممبران کومبارکباد دی اور کہا کہ یہ وفاق اور صو بوں میں ہم آہنگی اور ربط کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ وفاقی حکومت وفاق کی تمام اکا ئیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی ایشوز کو حل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی کی سفارش پر کونسل نے ساتویں مردم شماری بہترین بین الا قوامی پریکٹس کے مطابق کرانے کی منظوری دی ۔ مردم شماری مں ڈیجیٹل ٹیکنالو جی اور جی آئی ایس مانیٹرنگ سسٹم کو استعمال کیا جا ئے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مردم شماری سے قبل خانہ شماری ( ہائوس شماری ) کرائی جائے گی۔
بوریوالاجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نئے الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ نااہل عمران نیازی...
کراچی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب میں پوسٹنگ اور...
اسلام آباد رواں مالی سال ملکی اقتصادی شرح نمو 5.97فیصد ، زراعت کے شعبے کی شرح نمو 4.40فیصد، صنعتی شعبے کی شرح...
اسلام آباد وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو...
لاہور پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم 23مئی سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ڈونلڈ آرمن...
راولپنڈیآئینی و قانونی ماہر جسٹس عبادالرحمان لودھی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے صدارتی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں...
کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر اطہر عطاء اپنے نوٹیفکیشن کے...