کراچی(خبرایجنسی، جنگ نیوز)سندھ میں کورونا کی شرح18.7ہوگئی ، صوبے کے کل کیسز کا 88 فیصد کراچی سے رپورٹ ،حکومت سختی سے گریزاں،مزید 2289افراد وائرس کا شکار،فعال کیسز بڑھ کر 15ہزار سے متجاوز، مزید 2 مریض دم توڑ گئے، لاہور میں بھی نئے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مزید دو مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7693 ہوگئی ہے، 12229 نئےٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2289 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 18.7 فیصد ہے،اس وقت 15375 مریض زیر علاج ہیں ، 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 14 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 2289 نئے کیسز میں سے 2009 کا تعلق کراچی سے ہے ،ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں تاہم ذرائع کاکہناہےکہ حکومتی مشینری شہریوں سے ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی، صوبے میں کورونا کی شرح 18سے تجاوز کر رہی ہے اور صوبے کے کل کیسزکا 88 فیصد کراچی سے رپورٹ ہورہے ہیں اور روز بروز اس تعداد میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
بوریوالاجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نئے الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ نااہل عمران نیازی...
کراچی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب میں پوسٹنگ اور...
اسلام آباد رواں مالی سال ملکی اقتصادی شرح نمو 5.97فیصد ، زراعت کے شعبے کی شرح نمو 4.40فیصد، صنعتی شعبے کی شرح...
اسلام آباد وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو...
لاہور پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم 23مئی سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ڈونلڈ آرمن...
راولپنڈیآئینی و قانونی ماہر جسٹس عبادالرحمان لودھی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے صدارتی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں...
کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر اطہر عطاء اپنے نوٹیفکیشن کے...