ممتاز پاکستانی بلاگر کی کنٹریکٹ کلنگ کی کوشش کے الزام میں برطانوی شخص پر مقدمہ

14 جنوری ، 2022

کنگسٹن اپون تھیمز، برطانیہ (اے ایف پی) برطانوی شخص پر نیدرلینڈز میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار نے والے ممتاز پاکستانی بلاگر کی کنٹریکٹ کلنگ (کرائے کے قاتل سے کرایا جانے والے قتل) کی کوشش کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ 31 سالہ محمد گوہر خان کو گزشتہ سال جون میں آزاد خیال کارکن احمد وقاص گورایہ کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اعتراف جرم قبول نہیں کیا۔