بزنس مین نے مبینہ گولی مار کر خودکشی کر لی، امیر الدین ڈپریشن کا شکار تھے،اہل خانہ

14 جنوری ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لالہ زار اسٹریٹ ایم ٹی خان روڈ کے قریب بنگلہ نمبر B/34میں بزنس مین 70سالہ امیر الدین ٹپال نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی ، پولیس اور ریسکیو عملے نے لاش جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس نے متوفی کا لائسنس یافتہ پستول تحویل میں لے لیا،پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی ڈپریشن کا شکار کسی چائے کمپنی کے مالک نہیں تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں انکی فیملی اور ملازمین بھی موجود تھے ۔