بلال یاسین حملہ ، شوٹرز کے گرفتاری کے بعد اہم انکشاف

14 جنوری ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں شوٹرز نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کردیئے۔تفصیلات کے مطابق شوٹرز کو واردات سے قبل آئس کا نشہ کروایا گیا تھا،جبکہ انھیں بھاری رقم دینے کا وعدہ کیا لیکن جب انھوں نے وادرات سے قبل پیسوں کو مطالبہ کیا تو انھیں آئس کا نشہ کروایا گیا ،جس پر وہ بغیر پیسے راضی ہوگئے، تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوٹرز ماجد اور کاشف آئس نشے کے عادی ہیں، گھر والوں نے عرصہ دراز سے نکالا ہوا تھا ،میاں وکی کے پارٹنر محسن ملہو والانے اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔ شوٹرز موڑکھنڈا میں مرغیوں کے گوشت کا کام کر تے تھے ، وقوعہ کے روز محسن کے ڈیرے پر بلال یاسین پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا، افضل پٹھان نے شوٹرز کو اسلحہ فراہم کیا۔ محسن نے شوٹرز کو بلال یاسین کی حاجی اکرم کے گھر کے باہر موجودگی کی اطلاع دی۔