بھارت میں ٹریننگ لی،گرفتار ملزم

14 جنوری ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پو لیس کے ہاتوں گرفتار واٹربورڈ کے ملازم مبینہ دہشتگرد اور ایس پی عزیزالرحمن شہید کے بیٹوں کے قتل کے مرکزی ملزم افتخار نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافا ت کیے ہیں ، ملزم نے بتایاکہ پولیس رینجرز چھاپوں ا و رینجرز کی سرگرمی کے تلاش سے ڈر کر 3 ماہ کے ویزے پر دبئی گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کا ملازم افتخار عرف پٹن ایم کیوایم کی بڑی ٹارگٹ کلنگ ٹیم سے منسلک رہا، دبئی میں ایم کیو ایم کے روپوش کاروباری کارکنوں نے پناہ دی، ملزم افتخار العباد عرف پٹن نے انکشاف کیا کہ دبئی سے مجھے اور سہیل کمانڈو کو کاروبار کرنے کے بہانے سنگاپور بھیجا گیا۔ ملزم افتخار العباد دبئی میں ڈیڑھ ماہ کے قیام کے بعد دونوں کو روپوشی کے بہانے بھارت بھیج دیا گیا، ملزم افتخار عرف پٹن دہلی ایئرپورٹ پر ایم کیو ایم کارکن طارق زیدی اور نامعلوم نے ان دونوں کا استقبال کیا۔ ملزم کا انکشاف دونوں کو ایک جیپ میں دہلی ایئرپورٹ کے نواح میں واقع ایک فارم ہاؤس پر لے جایا گیا قیام کے کچھ دن بعد میں پتہ چلا کہ فام ہاؤس بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تھا۔ ملزم ایم کیو ایم کارکن عرفان بصارت، محمد جنید اور آصف پپو بھی وہاں پہنچا دیئے گئے تھے فارم ہاؤس میں قیام کے دوران مختلف ایکسرسائز کرتے تھے انقلابی لٹریچر بھی پڑھایا گیا۔ ملزم کو ضرورت کی ہر چیز فارم ہاؤس میں مل جاتی تھی، باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، ملزم افتخار کچھ عرصہ بعد خفیہ ایجنسی را کے افسران سے ملاقات کرائی گئی۔ انڈیا میں قیام کے دوران اصل۔ شناخت چھپانے سب کو نام عارضی ہندو نام دیے گئے۔