اسلام آباد(فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خواتین ارکان کے بیگ اور وزرا سمیت دیگر ارکان کے موبائل فون کمیٹی روم کے باہر جمع کرانے جسے بعض حکومتی ارکان نے ناپسندیدہ عمل اور قیادت کی جانب سے ارکان پر عدم اعتماد کے رویئے سے تعبیر کیا کہ اسکےباوجود پارلیمانی کمیٹی میں اختلافات اور تنازع سے بھرپور گفتگو منظر عام پر آ گئی صرف یہی نہیں بلکہ وزیراعظم چیمبر میں اتحادی اور حکومتی ارکان کے ناراض لہجوں میں وزیراعظم سے گلے شکوئوں کی تفصیلات بھی میڈیا پر آگئیں پرویز خٹک، نور عالم کے بارے میں پیشگی اطلاعات تھیں کہ وہ جارحانہ رویہ اختیار کر سکتے ہیں شہباز گل، مراد سعید کا پرویزخٹک کیساتھ آنا یہ تسلی کرنا تھاکہ مطلوبہ الفاظ میں وضاحت کر یں ۔ تفصیلات کےمطابق پرویز خٹک اور نور عالم سمیت بعض ارکان کے بارے میں یہ اطلاعات پیشگی طور پر موجود تھیں کہ وہ اجلاس کے دوران جارحانہ رویہ اختیار کر سکتے ہیں جس کی وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ دو روز قبل پرویز خٹک کے دو بھانجوں جلال اور بلال خٹک نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کی تھی جس پر پرویز خٹک کو اپنی قیادت کی جانب سے افسوس اور قدرے ناراضی کے جذبات پہنچائے گئے تھے اور اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری کا حوالہ بھی دیا گیاتھا جبکہ نور عالم جو اپنی نجی محفلوں میں اعلانیہ کہتے ہیں کہ میں آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دوں گا اس لئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خدشات پر مبنی ان کے متوقع طرز عمل کے پیش نظر بھی اس ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کیلئے کہا گیا تھاکہ۔موبائل فون اور کوئی ’’ریکارڈنگ ڈیوائس‘‘میٹنگ میں نہ لائے جائیں، خواتین ارکان کے بیگ بھی باہر ہی جمع کر لئے گئے تھے۔
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن نے ایف بی آر اور وزارت داخلہ سے ایران سے اسمگل شدہ پی او ایل مصنوعات کی بڑھتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔ اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے...
کراچی برصغیر کی فلموں کے ناموں میں شامل ’’مسٹر‘‘ کامیابی کی ضمانت بن گیا، سپر اسٹار امیتابھ بچن کی مسٹر...
لاہور پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور 5سال سے زائد قید کی سزا پانے والوں کو ان کے آبائی...
کراچیپاکستان اسٹاک ایکسچینج، منافع کی خاطر فروخت بڑھنے سے مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد منفی رحجان رہا، کے...
کراچیانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے تک بڑھ گئی اوپن مارکیٹ میں 18 پیسے تک کم ہو گئی،یوروکی قیمت میں 29پیسے تک...
کراچی سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2320...
کراچی اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری...