لاہور ہائیکورٹ ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں واپس لے لی گئیں

14 جنوری ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں واپس لینے کی بناء پر نمٹا دیں۔ درخواست گزاران کے وکیل امجد پرویزنے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد 2008 سے 2018 تک منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مقدمہ میں بھی 2008 سے 2018ء تک بے نامی اکاؤنٹس کا الزام لگایا گیا ہے۔ مقدمہ 14 نومبر 2020ء کو درج کیا گیا۔