جنسی ہراسانی کا مقدمہ :شہزادہ اینڈریو سے فوجی اعزازات واپس لے لئے گئے

14 جنوری ، 2022

کراچی( نیوزڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے امریکا میں خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنے والے شہزادہ اینڈریو سے تمام فوجی اعزازات اور شاہی مراعات اور سرپرستی واپس لے لی۔برطانوی اخبار کے مطابق ملکہ برطانیہ کی جانب سے اقدام کا مقصد ظاہرکرتا ہےکہ شاہی خاندان نے اینڈریو سے دوری اختیار کرلی ہے اور اب ان کو اپنے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا ایک عام شہری کی طرح کرنا ہوگا۔ ملکہ برطانیہ کے اعلان کے بعد اینڈریو کسی بھی صورت میں اپنے نام کے ساتھ ʼہِز رائل ہائنس کا خطاب استعمال نہیں کرسکیں گے۔