کراچی‘ بااثر قیدی جیل کی بجائے اسپتالوں میںرکھنے کا نیٹ ورک موجود

14 جنوری ، 2022

کراچی (آن لائن) کراچی میں بااثر قیدی جیل کی بجائے اسپتالوں میں رکھنے کا نیٹ ورک موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،حکام کا کہنا ہےکہ 5نجی اور 3سرکاری اسپتالوں میں بااثر قیدیوں کو سہولتیں دی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بااثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ با اثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم پانچ نجی اسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے ان نجی اسپتالوں میں مالدار اور بااثر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جبکہ ماضی میں چند دیگر نجی اسپتالوں میں بھی بااثر قیدیوں کو رکھا جاتا رہا ہے۔ شہر کے تین سرکاری اسپتالوں میں بھی بااثر قیدیوں کو لمبے عرصے تک رکھا گیا جن میں این آئی سی وی ڈی، جناح اور سول سپتال شامل ہیں۔