EVM، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اورا سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریگا

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (نمائند ہ خصوصی ،صباح نیوز ) الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابی اخراجات پیش کر دیئے ، ای وی ایم الیکشن پر 258 ارب روپے خرچ ہونگے ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاہے کہ نئے انتخابی نظام پر سیاسی پارٹیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرینگے ، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں بدانتظامی کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کیلئے پنجاب حکومت کو حکم ، رپورٹ بھی طلب ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی ، اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ودیگر سنیئر افسران نے شرکت کی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اووسیز ووٹنگ کے حوالے سے بنائی گئی تین کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس پیش کیں اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی خریداری سے استعمال تک کے تمام مراحل پر پلان آف ایکشن اور روڈ میپ پر بریفنگ دی۔