اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت د یتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنماؤں کو جاری شوکاز نوٹسز پر اعتراضات کا بھی جائزہ لے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن کو تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی سے نہیں، بلکہ حتمی فیصلے سے روکا ہے۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی رہنماؤں کو جاری شوکاز نوٹسز پر اعتراضات کا بھی جائزہ لے۔الیکشن کمیشن نے کیس میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کئے، تاہم وہ پیش نہیں ہوتے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس چیف الیکشن کمشنر نے نہیں، کسی دوسرے افسر نے جاری کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دوران سماعت ہدایت کی کہ ہائی کورٹس میں زیر التوا درخواستوں کی سماعت جلد مکمل کی جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات کے ساتھ کیس نمٹا دیا۔ عدالت عظمی نے وضاحت کی کہ لاہور اور سندھ ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا۔ الیکشن کمیشن لاہور اور سندھ ہائی کورٹس کے فیصلے تک کیس میں کوئی حتمی فیصلہ جاری نہ کرے۔
کراچی سوزوکی نے بھی اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ،اس سے قبل کیا نے بھی اپنی گاڑی کی...
کراچی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کی کمی ، اوپن مارکیٹ میں 12 پیسے کا اضافہ، یورو کی قیمت 30پیسے تک بڑھ...
کراچیاے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھآئیس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑلی۔اینٹی...
کراچیایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روزغزہ کی جنگ کے خلاف اسرائیل کیحمایت کرنے پر متعدد امریکی اور برطانوی...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کی کم دلچسپی اورفروخت کے دبائو کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان...
کراچی سونے کی قیمت میں 900روپے فی تولہ کمی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2316 ڈالر سے کم...
کراچی سندھ حکومت کا آئی ٹی بورڈ کو بطور کمپنی رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعلیٰ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال انتقامی کارروائیوں کے نتیجے میں بننے...