لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معاشی حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں او ریہی اپوزیشن کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔سابق حکومت نے قرضوں اورکرنٹ اکائونٹ خسارے کے پہاڑ کھڑے کر دئیے جوآنے والی حکومت کیلئے چیلنج ثابت ہوئے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے وسائل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر مستحق طبقات کولاوارث نہیں چھوڑا بلکہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کئی انقلابی اقدامات کئے جن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ حکومت ملک اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی منصوبہ شروع کرتی ہے مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی دعویدار بن کر سامنے آ جاتے ہیں کہ یہ توہماراخواب تھا۔اپوزیشن میں اخلاقی جرات ہے تو ماضی میں جوبگاڑ پیدا کئے ان کی ذمہ داری بھی قبول کرے اورقوم سے معافی مانگے ۔ مسلم لیگ(ن) والوںکو بجلی کے مہنگے منصوبوں، بیس ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کی ذمہ داری بھی لینی چاہیے ،اربوں ڈالرکے جومہنگے کمرشل قرضے لئے گئے قوم کو اس سے بھی آگاہ کریں کہ ان پر حکومت سالانہ کتناسود ادا کررہی ہے ۔
بوریوالاجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نئے الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ نااہل عمران نیازی...
کراچی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب میں پوسٹنگ اور...
اسلام آباد رواں مالی سال ملکی اقتصادی شرح نمو 5.97فیصد ، زراعت کے شعبے کی شرح نمو 4.40فیصد، صنعتی شعبے کی شرح...
اسلام آباد وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو...
لاہور پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم 23مئی سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ڈونلڈ آرمن...
راولپنڈیآئینی و قانونی ماہر جسٹس عبادالرحمان لودھی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے صدارتی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں...
کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر اطہر عطاء اپنے نوٹیفکیشن کے...