زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

14 جنوری ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں8کروڑ 80لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر24ارب ڈالرکی سطح سے گر کر23ارب ڈالرکی سطح پر واپس آگئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر24ارب ایک کروڑ88لاکھ ڈالر کی سطح سے گرکر 23ارب90کروڑ14لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر8کروڑ80لاکھ ڈالرکی کمی سے 17ارب59کروڑ79لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب30کروڑ35لاکھ ڈالرکی سطح پر رہے۔