کراچی(این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے بعد رقم کی لندن منتقلی سے انکار کردیا ہے۔ حریم شاہ کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہزاروں پائونڈ لندن منتقلی کا اعتراف کررہی تھیں۔ حریم شاہ نے کہا تھا میں پہلی بار پاکستان سے ایک بھاری رقم لے کر لندن آرہی تھی،مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا کیونکہ میں قانونی طریقے سے لندن آئی ہوں۔حریم شاہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم اب منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی انکار کردیا۔ حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ میں نے نہ کبھی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی مجھے اس کے متعلق کچھ پتہ ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔ دراصل میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی جہاں کچھ رقم پڑی ہوئی تھی لہٰذا میں نے ان کی اجازت سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ اس کے علاوہ وہ رقم بھی غیر قانونی نہیں تھی اس لیے ہمیں ویڈیو بناتے وقت کوئی خوف نہیں تھا۔حریم شاہ نے کہاکہ جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتے میں امیگریشن کلیئر کرکے قانونی طریقے سے آئی ہوں لہذا میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔
ممبئی بولی وڈ فلم پیار کا پنچنامہ سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ سونالی سیگل نے بولی وڈ کے معروف...
ممبئی بولی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنانڈز نے عدالت میں دائر کردہ اپنی بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے...
لاہورحال ہی میں گلوکار امانت علی ایک نجی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے...
کراچی سینئر پاکستانی اداکار آصف رضا میر اب بافٹا ایوارڈ یافتہ مشہور انگلش سیریز گینگز آف لندن میں اداکاری...
کراچی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن اسکرین مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا...
ممبئی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بہت سی...
لاہور پاکستان کی مشہور ادکارہ اشنا شاہ کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا...
ممبئی بھارتی ٹی وی شو لاک اپ سیزن ون میں نظر آنے والی پائل روہتگی شو میں رنر اپ رہی ہیں۔اب انہوں نے اس پورے شو...