منی لانڈرنگ کیس،جیکولین فرننڈس مصیبت میں مذہبی کتابیں پڑھنے لگیں

14 جنوری ، 2022

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فر ننڈس منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے شدید پریشان ہیں اور انہوں نے اب مذہبی کتابیں پڑھنا شروع کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیکو لینفر ننڈس اس وقت انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ اداکارہ کو سکیش چندرا شیکھر سے قریبی تعلقات کی بنا پر 200کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیکولینفرننڈس نے پریشانی کی وجہ سے مذہبی اور خود اعتمادی پیدا کرنے والی کتابوں کا مطالعہ اور ساتھ ہی پورے دن کی روداد لکھنا شروع کردی ہے۔اداکارہ کی ایک قریبی دوست نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جیکولین ہمیشہ سے روحانی طور پر مائل رہی ہیں، وہ سچ بولنے اور روز لکھے جانے والی ڈائری پر یقین رکھتی ہیں اور وہ کچھ وقت سے ایسا کر رہی ہیں۔قریبی دوست نے بتایا کہ اداکارہ نے تنہائی میں غور و فکر اور سانس لینے کی مشق شروع کردی ہے کیوں کہ وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ کو 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں شک کے دائرے میں رکھا گیا ہے اور متعدد مرتبہ انکوائری کے لئے بھی طلب کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کان مین سکیش کے ساتھ اداکارہ کے قریبی تعلقات تھے اور جس کی بنا پر وہ انہیں مہنگے تحائف بھی دیا کرتے تھے۔سیکیش کے ساتھ اداکارہ کی چند غیراخلاقی تصاویر بھی سامنے آئیں تھیں جس پر انہوں نے ایک پوسٹ بھی جاری کیا تھا۔اداکارہ نے میڈیا اور متعلقہ افراد سے اپنی نجی تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔