بھارتی اداکار علی فضل ہولی وڈ فلم ’ڈیتھ آن دی نائیل‘ میں نظر آئیں گے

14 جنوری ، 2022

ممبئی(پی پی آ ئی) بولی وڈ اداکار علی فضل نے اپنی آنے والی ہولی وڈ فلم ’’ڈیتھ آن دی نائیل‘‘ سے اپنے کردار کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار علی فضل جلد ہی ہولی وڈ فلم ’ڈیتھ آن دی نائیل‘ میں نظر آئیں گے۔علی فضل نے فلم کے اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ʼڈیتھ آن دی نائیلʼ ریلیز ہونے میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔