سونوسود کا آئندہ انتخابات میں اپنی بہن کی انتخابی مہم چلانے سے انکار

14 جنوری ، 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنی بہن کی انتخابی مہم نہیں چلائیں گے۔واضح رہے سونو سود کی بہنمالوکا سود اں ڈین کانگریس پارٹی کی رکن ہیں اور انہوں نے حال ہی 14 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راہول گاندھی کے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔سونو سود نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’مجھے اپنی بہن پر فخر ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔‘’وہ کئی سال سے پنجاب میں رہ رہی ہے اور وہاں کے مسائل اور لوگوں کو جانتی ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پنجاب میں لوگوں کے قریب رہیں گی اور براہ راست ان کی مدد کرسکیں گی۔تاہم سونو سود سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بہن کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، تو انہوں نے کہا ’یہ ان کا سفر ہے اور میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ میں انتخابات میں ان کے لیے مہم نہیں چلاؤں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ خود محنت کریں۔‘ ’جہاں تک میری بات ہے میں سیاست اور سیاسی وابستگیوں سے دور رہوں گا۔‘اس سے قبل کچھ دن پہلے سونو سود ٹوئٹر پر بھی اسی قسم کا بیان جاری کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بحیثیت اداکار اور بحیثیت انسانی حقوق کے کارکن اپنا کام جاری رکھیں گے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے۔اپنی ایک ٹویٹ میں سونو سود نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کرسیاں لوگوں کو عزت نہیں بخشتیں بلکہ انسان کرسیوں کو عزت بخشتے ہیں۔‘سونوسود نے مزید لکھا تھا کہ ’ہمارے دور کی ایک بڑی انسان دوست شخصیت سے وابستہ ہونا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔‘