ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائکہ اروڑا سے بریک اپ کی خبروں کے بعد بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی میدان میں آگئے۔ارجن کپور نے ملائکہ اروڑا کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بریک اپ کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، محفوظ اور آباد رہیں اور لوگوں کیلئے اچھا سوچیں، ہم آپ سب سے پیار کرتے ہیں۔ارجن کپور نے اپنی پوسٹ میں ملائکہ اروڑا کو بھی ٹیگ کیا جس پر اداکارہ نے کمنٹس سیکشن میں دل کی ایموجی پوسٹ کی۔اس کے علاوہ دیگر اداکاروں کی طرف سے بھی دونوں کے ساتھ ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ارجن اور ملائکہ میں چھ روز قبل بریک اپ ہوگیا تھا جس کے باعث ملائکہ نے خود کو گھر میں بند کرلیا ہے جب کہ ارجن بھی گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔اس جوڑی کے ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ چھ دن سے زیادہ ہوگئے ہیں، ملائکہ اروڑا اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں، وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں، کہا جارہا ہے کہ وہ انتہائی غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ارجن کپور بھی ان دنوں میں ایک بار بھی ان سے ملنے نہیں گئے، ارجن کو تین دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کے لیے دیکھا گیا تھا، ریا کا گھر ملائکہ کے گھر کے بالکل قریب ہے اور اس کے باوجود اُنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں شرکت کرتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں۔
ممبئی بولی وڈ فلم پیار کا پنچنامہ سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ سونالی سیگل نے بولی وڈ کے معروف...
ممبئی بولی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنانڈز نے عدالت میں دائر کردہ اپنی بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے...
لاہورحال ہی میں گلوکار امانت علی ایک نجی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے...
کراچی سینئر پاکستانی اداکار آصف رضا میر اب بافٹا ایوارڈ یافتہ مشہور انگلش سیریز گینگز آف لندن میں اداکاری...
کراچی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن اسکرین مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا...
ممبئی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بہت سی...
لاہور پاکستان کی مشہور ادکارہ اشنا شاہ کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا...
ممبئی بھارتی ٹی وی شو لاک اپ سیزن ون میں نظر آنے والی پائل روہتگی شو میں رنر اپ رہی ہیں۔اب انہوں نے اس پورے شو...