لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کے 94 ویں میلے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، تین سال بعد فلمی میلہ میزبان کے ساتھ واپسی کرے گا۔2018 کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب آسکر کی تقریب باقاعدہ میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی، اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے تقریب بنا میزبان کے ہی منعقد کی جارہی تھی۔“اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” کی شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کی خواہش ہے کہ تین سال بعد اس شاہانہ تقریب کی میزبانی برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ کو دی جائے۔دیگر ایوارڈ شوز کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں 27 مارچ کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر کے انعقاد کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔2022 کے ایوارڈ فنکشن کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 8 فروری کو ہو گا جبکہ لاس اینجلس میں 27 مارچ کو ایوارڈز کی تقریب ہوگی۔دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی ٹیلی کاسٹ کی درجہ بندی میں بھی کمی دیکھنے کو آئی ، 2021 میں امریکا میں ریٹنگ10.4 ملین لوگوں کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔ کورونا کی وجہ سے دیگر ایوارڈ شوز کے ناظرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔اے بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ 2022 کے آسکرز ہولی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں دوبارہ منعقد ہوں گے۔ پچھلے سال، ایوارڈز کووڈ کی وجہ سے لاس اینجلس کے شہر کے تاریخی یونین ٹرین اسٹیشن پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
ممبئی بولی وڈ فلم پیار کا پنچنامہ سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ سونالی سیگل نے بولی وڈ کے معروف...
ممبئی بولی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنانڈز نے عدالت میں دائر کردہ اپنی بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے...
لاہورحال ہی میں گلوکار امانت علی ایک نجی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے...
کراچی سینئر پاکستانی اداکار آصف رضا میر اب بافٹا ایوارڈ یافتہ مشہور انگلش سیریز گینگز آف لندن میں اداکاری...
کراچی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن اسکرین مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا...
ممبئی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بہت سی...
لاہور پاکستان کی مشہور ادکارہ اشنا شاہ کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا...
ممبئی بھارتی ٹی وی شو لاک اپ سیزن ون میں نظر آنے والی پائل روہتگی شو میں رنر اپ رہی ہیں۔اب انہوں نے اس پورے شو...