لتا منگیشکر کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے، ڈاکٹرز

14 جنوری ، 2022

ممبئی (این این آئی) کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے بتایا کہ ʼلتا منگیشکر اب بھی آئی سی یو وارڈ میں ہیں لیکن ان کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہےʼ۔ڈاکٹر پریت نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 92 سالہ گلوکارہ کو اگلے 10 سے 12 دن تک اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔