لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اداکار جیسن ممووا اور ان کی 54سالہ اہلیہ اداکارہ لیزا بونت کے درمیان17سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈان آف جسٹس، جسٹس لیگ اور ایکوامین‘ جیسی سائنس فکشن اور فنٹیسی فلموں کے دونوں اداکاروں نے 12 جنوری کو مشترکہ بیان میں علیحدگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں ایک دوسرے سے آزاد ہوگئے۔دونوں اداکاروں نے علیحدگی سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کی اور لکھا کہ دونوں احترام اور عزت کے ساتھ تعلق کو ختم کر رہے ہیں اور وہ مشترکہ طور پر بچوں کی دیکھ بھال کریں گے۔دونوں نے اگرچہ علیحدگی کی تصدیق کردی ہے، تاہم واضح طور پر نہیں بتایا کہ دونوں کے درمیان کیا اختلافات تھے۔دونوں نے 2017 میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد شادی کی تھی۔تاہم انہوں نے اپنے بیان میں طلاق کا لفظ یا اس سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ لیزا بونت کی پہلی طلاق 1993 میں ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے 2004 میں جیسن ممووا سے تعلقات استوار کیے اور 2017میں شادی کی۔بچوں کی پیدائش کے تقریباً10سال بعد دونوں نے 2017 میں قانونی طور پر شادی کی مگر ان کی شادی تعلقات سے بھی کم عرصہ چلی اور اب دونوں نے علیحدگی کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ دونوں کے درمیان 2004 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2007 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی۔
ممبئی بولی وڈ فلم پیار کا پنچنامہ سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ سونالی سیگل نے بولی وڈ کے معروف...
ممبئی بولی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنانڈز نے عدالت میں دائر کردہ اپنی بیرون ملک جانے کی درخواست واپس لے...
لاہورحال ہی میں گلوکار امانت علی ایک نجی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے...
کراچی سینئر پاکستانی اداکار آصف رضا میر اب بافٹا ایوارڈ یافتہ مشہور انگلش سیریز گینگز آف لندن میں اداکاری...
کراچی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن اسکرین مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا...
ممبئی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ بہت سی...
لاہور پاکستان کی مشہور ادکارہ اشنا شاہ کی مغربی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا...
ممبئی بھارتی ٹی وی شو لاک اپ سیزن ون میں نظر آنے والی پائل روہتگی شو میں رنر اپ رہی ہیں۔اب انہوں نے اس پورے شو...