کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر نے صبح و شام سے مہنگائی مہنگائی کا ادھم مچا ہوا ہے جس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیل بچے سے اکانومی پر لیکچر سننے نہیں آئے ہمت ہے تو شوکت ترین کی جگہ بیٹھیں پر لیکچر دیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ صبح سے شام تک ادھم مچا ہوا ہے مہنگائی،مہنگائی ،وہ اور بات ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں صرف دو دفعہ ہوا ہے کہ پاکستان کی کنزیومر پرائس انڈیکس جس سے افراط زر ناپی جاتی ہے وہ 20فیصد کی سطح سے اوپر گیا ہے۔ اس کے جواب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباس نے کہا کہ ہم یہاں اسمبلی میں آئے ہوئے ہیں فیل ہوئے بچے سے اکانومی کے لیکچر سننے نہیں آئے ،جس کو نکالنے والا بھی یہاں موجود ہے وہ خود بھی یہاں موجود ہے ،ہمت ہو تو وہاں بٹھائیں شوکت ترین کی جگہ پھر لیکچر دیں۔
دبئی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ تو سیاست کی نظر ہوتا دیکھائی دے رہا ہے البتہ دبئی...
اسلام آباد آئی ایم ایف مشن ناتھن پورٹرکی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم...
اسلام آباد چیئر مین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پاکستان کسٹم فیلڈ دفاتر کی 69خالی پوسٹوں کو ختم کردیا ،...
اسلام آبادجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور،...
لاہور چیمپئنر ٹرافی 2025 میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈرتحریک انصاف...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جانب سے خیرسگالی پیغام پر شکریہ ادا کرتے...