کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ،کراچی میں علی زیدی بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں،کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔عامر لیاقت نے کہا کہ بہت اچھی اچھی باتیں ہوئیں،بہت دل کی باتیں ہوئیں ،کچھ باتیں اختلافی تھیں جو ان کو بتائیں کہ کراچی میں جو ہور ہا ہے وہ نامناسب ہے ،کراچی کے لوگ علی زیدی کے نامزد کردہ صدر اور سیکریٹری جنرل کو قبول نہیں کررہے ،تو انہوں نے پوچھا اسد عمر صاحب وغیرہ سے تو ان کو احساس ہوگیا کہ غلط ہوا ہے یہ فیصلہ ۔نہ میں نے پی ٹی آئی سے جانا ہے نہ میری کوئی اور منزل ہے ،یہیں رہونگا لیکن یہاں رہ کر لوگوں کو چھوڑونگا نہیں جو غلط کام کرتے ہیں ۔کراچی میں علی زیدی صاحب بلا وجہ کی مداخلت کررہے ہیں ،خان صاحب نے کہہ دیا چھوڑ دو ،ہم تو عمران خان کی مانتے ہیں ،جو عمران خان کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔
لاہورسینئر صوبائی وزیر اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ امریکی...
لاہور لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے جہاز کی لاہور ایئرپورٹ...
لاہور پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے پر پانچ جولائی کو...
لاہور،نارووال وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر...
اسلام آباد امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے دیئے گئے...
سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’خالصتان ‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم...
لاہور حکومت پنجاب نے صوبے میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سےمتعلقہ اضلاع میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا...
اسلام آ باد وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک...