لاہور(خصوصی نمائندہ،نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کو ختم کرنے کیلئے ہر طریقہ آزمایا جا سکتا ہے ،مری واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے،وہاں لوگ برف سے نہیں حکمرانوں کی نااہلی سے مرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزرکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ شادمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بلال یاسین کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی، مریم نوازشریف نے نوازشریف کی طرف سے بلال یاسین کی صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،بلال یسین نے عیادت کیلئے مریم نوازشریف کی آمد پرانکا شکریہ ادا کیا۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مری میں لوگ مرتے رہے لیکن ان کی مدد کیلئے کوئی نہیں آیا،عوام کو پتہ ہے سچ کیاہے جھوٹ کیا ہے،سیاسی جماعتوں کو اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا،پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے،مری کا واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے،خاندانوں کے خاندان اجڑ گئے، یہ بنی گالہ اور وزیر اعلی ہاؤس میں ہیٹرجلاکرسوتے رہے،مری میں 36 گھنٹے کوئی متاثرین کی مدد کو نہیں آیا۔
دبئی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ تو سیاست کی نظر ہوتا دیکھائی دے رہا ہے البتہ دبئی...
اسلام آباد آئی ایم ایف مشن ناتھن پورٹرکی سربراہی میں پاکستان پہنچ گیا ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم...
اسلام آباد چیئر مین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پاکستان کسٹم فیلڈ دفاتر کی 69خالی پوسٹوں کو ختم کردیا ،...
اسلام آبادجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور،...
لاہور چیمپئنر ٹرافی 2025 میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈرتحریک انصاف...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جانب سے خیرسگالی پیغام پر شکریہ ادا کرتے...