لاہور(خصوصی نمائندہ) ائیر ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سرانجام دینے والے افسران، جے سی اوز، ائیرمین اور سویلینز کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سید نعمان علی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 126 افسران، جے سی اوز، ائیرمین اور سویلینز کو چیف آف دی ائیر اسٹاف تعریفی اسناد، 27 افسران کواعلٰی پیشہ وارانہ خدمات کے بیجز سے نوازا گیا۔ 20 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری(درجہ دوم) اور (درجہ سوئم) دئیے گئے۔ یہ اعزازات فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام، افسران اور ائیرمین نے شرکت کی۔
لاہورسینئر صوبائی وزیر اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ امریکی...
لاہور لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے جہاز کی لاہور ایئرپورٹ...
لاہور پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے پر پانچ جولائی کو...
لاہور،نارووال وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر...
اسلام آباد امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے دیئے گئے...
سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’خالصتان ‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنڈم...
لاہور حکومت پنجاب نے صوبے میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سےمتعلقہ اضلاع میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا...
اسلام آ باد وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک...