نکاح نامے میں ختم نبوت ؐ حلف نامے پرعملدرآمد کی ہدایت

14 جنوری ، 2022

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ کی جانب سے نکاح نامہ فارم میں ختم نبوت ؐ حلف نامہ شامل کرنے کےفیصلے پرعملدرآمد کی ہدایت کردی ہے ، ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکے ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز کوفیصلے پرعملدرآمدپریقینی بنانے کی ہدایت جاری جاری کردی ہیں۔