اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) قومی اسمبلی میں جمعرات کے روز ریکارڈ قانون سازی کی گئی ۔ اپوزیشن کے شدید احتجاج کے با وجود حکومت نے کثرت رائے سے بل منظور کرا لئے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بج کر51منٹ پر شروع ہوا اور رات کو 11بج کر58منٹ تک اری رہا جس کے بعد ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ قومی اسمبلی نے مالیا تی(ضمنی)بل (منی بجٹ )2021 اور بینک دولت پاکستان (ترمیمی)بل2022سمیت 16بلز کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جبکہ دو آرڈیننسز میں بھی 120دنوں کی توسیع کے حوالے سے قراردادیں منظور کر لی گئیں نیز ایک آرڈیننس پیش کیا گیا۔قومی اسمبلی نے مالی(ضمنی)بل 2021اور بینک دولت پاکستان (ترمیمی)بل2022،سرکاری حصول انضباطی اتھارٹی(ترمیمی)بل 2021،اسلام آباد محافظت صحت سہولیات کے انصرام کی اتھارٹی بل 2021،پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل بل 2021،پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2021 ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) ) بل2021 ، (دفعات2،8،9اور43/ب)،یونیورسٹی برائے انجیئرننگ و ظہور پذیر ٹیکنالوجی بل2021، پاکستان تمسکات و مبادلہ کمیشن(ترمیمی) ) بل2021 ،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل2019مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے کا (ترمیمی)بل2022، گورنمنٹ سیونگز بینک(ترمیمی) بل2021،پوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس(ترمیمی) ) بل2021،والدین کا تحفظ بل2021اور پاکستان قومی ادارہ برائے نظام اوزان و پیمائش بل2021 کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جبکہ قومی احتساب (ترمیم دوم)آرڈیننس2021اور قومی احتساب(ترمیم سوم)آرڈیننس2021 میں120دنوں کی توسیع کے حوالے سے قراردادیں منظور کر لی گئیں نیز علاقہ دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس2021ایوان میں پیش کر دیا گیا۔
اسلام آبادپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زمان پارک میں معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ...
کراچیآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے ایس ایس پی کے خلاف...
اسلام آباد اسلامی ممالک کے پانچویں وائس چانسلرز فورم کا اسلام آباد میں افتتاح ہوا، وفاقی وزیر تعلیم و...
اسلام آباد آئی ایم ایف کے دبائو پرامریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی روکی...
لاہورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا،...
لاہورمسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نےعمران سے ملاقات کرکے ایک نشان پر الیکشن لڑنے، تحریک انصاف میں...
لاہورگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں وفاقی وزیر برائے ریلویز اینڈ ایوی ایشن خواجہ سعد...
فیصل آباد جڑانوالہ کے 21 سالہ محنت کش نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی عارف محنت مزدوری کرتا تھا،...