ریلوے شیڈ ملازمین کا نجکاری کےخلاف احتجاج ،ہڑتال

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)ریلوےانجن شیڈ ملازمین نےمزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اورکام چھوڑ ہڑتال کی۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ ریل مزدوروں کے ساتھ غیرمناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔محکمہ کی نجکاری کسی صورت بھی ریلوے اور ملازمین کےلئے سود مند نہیں ہو سکتی۔ریل مزدوروں کو انکے حقوق دیئے جائیں۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور ریلوے انتظامیہ کے مزدور دشمن اقدامات کے خلاف ریلوے مزدورں نےشیڈ میں کام چھوڑ کر احتجاج کیا۔