4ٹرینوں میں جینیٹوریل سروس شروع

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے لاہور سے 4ٹرینوں میں جینیٹوریل سروس شروع کر دی ہے ۔ان ٹرینوں میں خیبر میل اور عوام اپ اورڈائون شامل ہیں۔ افتتاح ڈی ایس لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف نے کیا ۔ہرکوچ کے واش روم میں لیکوڈ سوپ ،ٹشو پیپر رول اور صفائی کا عملہ 24 گھنٹے دستیاب ہو گا۔