ڈاکٹرخالد مسعو دگوندل کیلئےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے پانچویں کانووکیشن کے موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کو ان کی شعبہ طب میں گراں قدر خدمات، تحقیق اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں گورنر خیبر پختونخوا و چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور شاہ فرمان نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔