پی آئی ٹی بی کے زیر اہتمام کامیاب خواتین فری لانسرز کے اعزاز میں تقریب

14 جنوری ، 2022

لاہور(خبر نگار) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت فری لانسنگ پروگرامز سے مستیفد ہونے والی خواتین فری لانسرز کے اعزاز میں ارفع ٹیکنالوجی پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں رکنِ پارلیمنٹ عظمیٰ کاردار ‘ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف ‘ صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صائم علی دادا‘ ام لیلیٰ اظہر‘گلالئی خان‘ تابندہ اسلام سمیت خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔