تکریم شہداء مکتب اہلبیت ؓ کانفرنس

14 جنوری ، 2022

لاہور(خبر نگار)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اسلام پورہ یونٹ کے زیر اہتمام تکریم شہداء مکتب اہلبیتؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم لاہور شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی نے کہا کہ امام حسینؓ کو سید الشہداء اور دوسرے شہدائے کربلا کو تاریخ شہداء کا سردار کہا جاتا ہے جو سب سے عظیم اور سب سے برتر ہیں ۔کربلا کا سب سے پہلا سبق دین اور خدا کی راہ میں فدا ہو جانا ہے ۔ ہمارے تمام شہداء کی زندگیاں اسی درسِ کربلا کا عملی مظاہرہ پیش کرتی نظر آتی ہیں۔