اسلام آباد(نیٹ نیوز)پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاسکتا ہے۔ اپنی ہفتہ بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دوست ممالک کو آگاہ کردیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے، پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے، تاہم دونوں ممالک کے مابین معنی خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کاُ سلسلہ جاری ہے، پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر بحیثیت اہم فریق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انتہائی خطرناک نہج پر لیجا رہا ہے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتا رہے گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف مظالم کو نوٹس لے، مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے۔ترجمان نے بتایا کہ چین کی قیادت کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کو بیجنگ جائیں گے، وزیراعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت تمام امور پر گفتگو کی جائے گی۔
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بھتہ خوری کیس میں منشابم اوراس کےبیٹوں کیخلاف ایف آئی آر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران...
کراچی ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس دہندگان پریشان ہو گئے۔ ٹیکس...
اسلام آباد ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت میں قائم...
اسلام آبادسپریم کورٹ آف پاکستان میں 17مار چ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لئے 10ریگولر...
کراچی سنیئر صحافی و تجزیہ کار سید علی شاہ نے کہامیں سمجھتا ہوں اسلام آباد بلوچستان کو سیکورٹی لینس سے...
لاہور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل، محکمہ صفحموسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور...
لاہورڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتادربار آمد، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر...