کیا ایس بی سی اے کے پاس عمارت گرانے کیلئے بھی فنڈز نہیں ؟ سندھ ہائیکورٹ

14 جنوری ، 2022

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کیا ایس بی سی اے کے پاس عمارت گرانے کیلئے بھی فنڈز نہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں رنچھوڑ لائن کی خطرناک قرار دی گئی عمارت گرانے کا معاملہ عمارت کے مالک زین العابدین و دیگر کی درخواست پر زیر سماعت آیا، جس میں عدالت نے ایس بی سی اے کو ٹیکنیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔