توہین رسالت کےمجرمان کی موت کی سزاکالعدم،10 دس سال قید کاحکم

14 جنوری ، 2022

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ شرقپور شریف کے توہین رسالتکے مقدمہ میں ملوث تین مجرمان احسان ،غلام احمد اور مبشر کو سیشن کورٹ سے دی جانے والی سزائے موت کےفیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور تینوں مجرمان کو 295 / سی کی بجائے 295 / اے کے تحت دس / دس برس قید بامشقت اور 5 / 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم سنایا ہے، تھانہ شرقپور شریف پولیس نے 13 مئی 2014ء کوتحت مقدمہ درج کیا تھا۔