اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں مرغیوں کے ویسٹ(انتڑیوں، سر اور پنجوں) سے بنایا جانے والا تیل کئی ہوٹلوں کےکھانوں میں استعمال ہونے کاانکشاف ہوا ہے، کمیٹی نے پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو معاملے کا جائزہ لے کر کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین کمیٹی نے آڈٹ نہ کرانے والے اداروں کی فہرست طلب کرلی چیئرمین نیب 26جنوری کو بریفنگ کیلئےطلب کرلئے گئے جبکہ رانا تنویر نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آفس آڈٹ کی ہدایت کی گئی ہے ۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا، جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سال 2019-20 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، ایاز صادق نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکام سے کہا کہ بھنگ والی سٹوری تو سنائیں؟جس پر حکام نے بھنگ کے حوالے سے ارکان کو بریفنگ دی۔ سید حسین طارق نے کہا کہ آج کل چکن کے ویسٹ سے آئل بنا کر کہا جاتا ہے کہ صابن کے لئے دے رہے ہیں لیکن پھر یہی آئل کھانے میں ہوٹلوں میں استعمال ہو رہا ہے، بہت ساری فیکٹریز چل رہی ہیں، ان پر کوئی کنٹرول نہیں،آئل ٹینکر کے اندر بھرا جارہا ہے۔ ، پی اے سی نے آڈیٹر جنرل آفس کا بھی آڈٹ کرانے کی ہدایت کی ہے ،نیشنل بنک سمیت 9سے 10اداروں کے آڈٹ کرانے کی فہرست تیار کی ہے، چیئرمین پی اے سی نے یوٹیلٹی سٹورز پر غیر معیاری خوردنی تیل اور گھی کی فروخت پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
رحیم یارخان ، صادق آباد صادق آباد میں ڈاکوئوں کی ٹرک کو روکنے کی کوشش،نہ رکنے پر فائرنگ کر دی ، ڈرائیور...
وانا جنوبی وزیرستان میں برمل کے علاقے راغزائی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق...
کراچی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ چاہتے ہیں شام دوبارہ دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔ شام کو...
واشنگٹن امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز طنزاََ کینیڈا کےجسٹن ٹروڈو کو امریکی ہمسایہ ملک کے...
شیخوپورہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کے اداروں نے جے یو آئی کے رہنماؤں پر حملے کے منصوبے کا...
تل ابیب وزیراعظم نیتن یاہوکیخلاف کرپشن کیسز کی سماعت گزشتہ روزتل ابیب کے ایک تہہ خانے میں قائم کی گئی عدالت...
ڈھاکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں نے بھارت پر حملوں کی...
سرینگرمقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے نزدیک بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجہ میں بھارتی فوجی ...