لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئےکردار اداکروں گا،مشیر داخلہ

14 جنوری ، 2022

کوئٹہ (آن لائن )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے لاپتہ قا ضی نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ کے اہلخانہ کے ہمراہ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو سے ملاقات کی ، اور نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ کی جبری گمشدگی کی تفصیلات فراہم کیں۔ نصراللہ بلوچ نے مشیر داخلہ سے گزارش کی کہ وہ نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مشیر داخلہ نے نعمت اللہ اور فیاض علی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔