اسلام آباد ( طاہر خلیل )اشرافیائی جمہوریت کے گرما گرم ماحول میں مفادات کی جنگ گھر سے بیج چوراہے پر آنے سے شاہراہ دستور کے ایوانوں میں کھلبلی سی مچ گئی کہ کون کروٹ بدل کر آمنے سامنے آگیا کہ سحرو شام کی کشاکش تلخیوں سےبڑھ گئی ، سیاست کی تمام حقیقتوں کے باوجود ادب نواز ی اور کتاب دوستی کی کشش ترجیحات بدل دیتی ہے ، ایک جانب شاہراہ دستور پر اپوزیشن سراپا احتجاج تھی اور دوسری جانب اختیارات منتقلی کی شاندار روایات کو تازہ کیا گیا ، یہ تقریب سید طاہر شہباز شریف کی بطور وفاقی محتسب سبکدوشی اور اعجاز احمد قریشی کی نئے وفاقی محتسب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے مرتب کی تھی جس میں ماہرین تعلیم ، دانشور ، قانون دان اور رائے عامہ کی شخصیات موجود تھیں ، 33 سال قبل قائم ہونیوالے اس ادارے نے جمہوری اور غیر جمہوری ادوار کے مد و جزر دیکھے ، ، سبکدوش اور نئے وفاقی محتسب کی سب سے نمایاں اور منفرد مماثلت انکی کتاب دوستی ہے ،طاہر شہبا ز کے کام کا ایک سادہ تعارف تو یہ ہے کہ انہوں نے بطور وفاقی محتسب سال گزشتہ میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد شکایت کنند گان کے مسائل حل کئے جو گزشتہ 38 سالہ تاریخ میں ایک سال میں سب سے زیادہ شکایات پر فیصلے کئے محتسب سیکرٹریٹ کو اب کسی پیوند کاری کی ضرروت نہیں رہی ، اعجاز قریشی کا ہدف ہے کہ جیلوں میں قیدیوں خاص طور پر قیدی بچوں اور عورتوں کے حالات بدلنا چاہیں ، سپریم کورٹ کی ہدایات پر وفاقی محتسب پہلے ہی پولیس کلچر میں بہتری لانے اور اسے کمیونٹی ویلفیئر کا حقیقی ادارہ بنانے کیساتھ جیل ریفارمز کا مشکل فریضہ سونپا گیا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ لوگوں کے 70 فیصد مسائل تھانہ کچہری سے وابستہ ہوتے ہیں اگر لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف مل جائے اور تھانے انسان دوستی کے مراکز میں بدل جائیں تو معاشرے میں پھیلی بیشتر محرومیوں اور نا انصافیوں سے ازالہ ممکن ہے ۔
رحیم یارخان ، صادق آباد صادق آباد میں ڈاکوئوں کی ٹرک کو روکنے کی کوشش،نہ رکنے پر فائرنگ کر دی ، ڈرائیور...
وانا جنوبی وزیرستان میں برمل کے علاقے راغزائی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق...
کراچی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ چاہتے ہیں شام دوبارہ دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔ شام کو...
واشنگٹن امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز طنزاََ کینیڈا کےجسٹن ٹروڈو کو امریکی ہمسایہ ملک کے...
شیخوپورہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کے اداروں نے جے یو آئی کے رہنماؤں پر حملے کے منصوبے کا...
تل ابیب وزیراعظم نیتن یاہوکیخلاف کرپشن کیسز کی سماعت گزشتہ روزتل ابیب کے ایک تہہ خانے میں قائم کی گئی عدالت...
ڈھاکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں نے بھارت پر حملوں کی...
سرینگرمقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے نزدیک بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجہ میں بھارتی فوجی ...