کراچی(این این آئی)شہید ایس پی عزیز الرحمنٰ کے بیٹوں کے قتل میں گرفتار مرکزی ملزم افتخار العباد عرف پٹن نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے را سے تربیت حاصل کی اور ایم کیو ایم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم سے منسلک رہا۔ملزم کراچی واٹر بورڈ کا ملازم ہے۔افتخار عرف پٹن نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ وہ ایم کیو ایم کی بڑی ٹارگٹ کلنگ ٹیم سے منسلک رہا ہے، پولیس و رینجرز کی سرگرمی سے تلاش کے دوران 2 بار ویزے پر دبئی گیا۔ملزم نے کہا کہ دبئی میں ایم کیو ایم کے روپوش کاروباری کارکنوں نےاسے پناہ دی پھردبئی سے اسے اور سہیل کمانڈو کو کاروبار کرنے کے بہانے سنگاپور بھیجا گیا۔دبئی میں ڈیڑھ ماہ کے قیام کے بعد دونوں کو روپوشی کے بہانے بھارت بھیج دیا گیا، دہلی ایئر پورٹ پر ایم کیو ایم کے کارکن طارق زیدی اور نامعلوم شخص نے ان دونوں کا استقبال کیا، دونوں کو ایک جیپ میں دہلی ایئر پورٹ کے نواح میں واقع ایک فارم ہائوس پر لے جایا گیا، قیام کے کچھ دن بعد پتہ چلا کہ فارم ہائوس بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تھا۔ملزم نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکن عرفان بصارت، محمد جنید اور آصف پپو بھی وہاں پہنچا دیئے گئے تھے۔
رحیم یارخان ، صادق آباد صادق آباد میں ڈاکوئوں کی ٹرک کو روکنے کی کوشش،نہ رکنے پر فائرنگ کر دی ، ڈرائیور...
وانا جنوبی وزیرستان میں برمل کے علاقے راغزائی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق...
کراچی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ چاہتے ہیں شام دوبارہ دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔ شام کو...
واشنگٹن امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز طنزاََ کینیڈا کےجسٹن ٹروڈو کو امریکی ہمسایہ ملک کے...
شیخوپورہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کے اداروں نے جے یو آئی کے رہنماؤں پر حملے کے منصوبے کا...
تل ابیب وزیراعظم نیتن یاہوکیخلاف کرپشن کیسز کی سماعت گزشتہ روزتل ابیب کے ایک تہہ خانے میں قائم کی گئی عدالت...
ڈھاکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر بنگلہ دیش کے سابق فوجیوں نے بھارت پر حملوں کی...
سرینگرمقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے نزدیک بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجہ میں بھارتی فوجی ...