تل ابیب(نیٹ نیوز) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی دو افسران کو ہلاک کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعہ ’فرینڈلی فائرنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ وادی اردن میں اوز بریگیڈ کا ایلیٹ کمانڈو ایگوز یونٹ ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور آئی ڈی ایف نے غلطی سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 28 سالہ میجر اوفیک ہارون اور 26 سالہ میجر اتمر الہار کے اہلخانہ کو مطلع کیا گیا۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ ’یونٹ میں موجود ایک سپاہی نے فلسطینیوں کے ممکنہ حملے کے تناظر میں صورتحال کا صحیح تعین نہیں کیا اور اس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی افسران ہلاک ہوگئے۔
لاہورممتاز دانشور،سینئر صحافی، معروف کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلی الطاف حسن قریشی کی...
کوئٹہبلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس دوروز کیلئے معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی...
کابلطالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں سے افغان تاجرشدید متاثر،ہزاروں ٹن اجناس خراب طالبان رجیم کی شدت پسندی اور...
اسلام آباد وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاشتکار فرینڈلی پالیسی دیہی آبادی خوش کی لہر ،دو سال قبل 22 سو روپے فی...
واشنگٹنٹرمپ کے مواخذہ کے حامی سینیٹر بل کیسیڈی ریپبلکن پرائمری میں شکست کھاگئے،جس نے ساتھ چھوڑا اس کا کیریئر...
ہیڈمرالہ مرالہ راوی لنک نہر میں کمسن بہن بھائی ڈوب گئے، سرچ آپریشن جاری۔ ڈھلے والی کے مقام پر مرالہ راوی لنک...
کراچی روس پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، بھارتی شہری سمیت پانچ افراد ہلاک، ماسکو اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں...
لاہور سلہٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110رنز...