پشاور ہائیکورٹ ،ہفتے میں 3 دن گیس لوڈشیڈنگ میں نرمی کا حکم

14 جنوری ، 2022

پشاور( نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بنچ نے پشاور کے سی این جی اسٹیشنز 20جنوری تک بندرکھنے کے خلاف دائر رٹ پرہفتے میں 3 دن گیس لوڈشیڈنگ میں نرمی کاحکم جاری کردیا ، جمعہ، پیر اور بدھ تک سی این جی فلنگ اسٹیشنزصبح 9سے شام 4بجے تک کھولے جاسکیں گے،فا ضل بنچ کے ر وبرو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور دیگر درخواست گزاروں کی رٹ پر سماعت کے دوران عبدالطیف آفریدی، اسحاق علی قاضی، طارق افغان ودیگر وکلا ء نے دلا ئل پیش کر تے ہو ئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158کے تحت جس علاقے میں گیس کی پیداوارہوتی ہے اور وہ اس کی ضروریات کو پور اکرتی ہے تو پہلے ان لوگوں کی ضرورت کیلئے گیس کی فراہمی یقینی بنا نا ہوگی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود اور جی ایم ایس این جی پی ایل بھی عدالت کے روبروپیش ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گیس بحران کی وجہ سے مختلف جگہوں پر لاءاینڈ آرڈر کی حالت خراب تھی ،لوگ مظاہرے کررہے تھے ۔ اس حولے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20جنوری تک گھریلو صارفین کی خاطر سی این جی اسٹیشنز کوگیس معطل رکھی جائے۔