افغانستان سے معمول کی تجارت بحال کی جائے:وفاقی چیمبر

14 جنوری ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر افغانستان کے ساتھ معمول کے تجارتی معاملا ت اور تجارتی حجم کی بحال اور ضروری سہولیات فراہم کرےجو کہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران 1.5سے2.0 بلین ڈالر سالانہ رہا ہے۔ مسئلے کے حل سے پاکستان کے ذریعے افغان تجارت کو بھی سہولت فراہم کی جائے تاکہ قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے۔ امریکی ڈالر میں تجارت کی لازمی شرط نے با ہمی تجا رت کو روک دیا ہے اور پاکستانی ایکسپورٹرز کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت موخر ادائیگی کی شرائط پر تجارت کی اجازت دے۔بلوچستان سےوفاقی چیمبر کے نائب صدر ناصر خان نے دو حل تجویز کئے ہیں یعنی یا تو حکومت افغانستان سے پاکستانی روپے میں یا بارٹر ٹریڈ کی بنیاد پر تجا رت کی اجازت دے۔ افغانستان کے ساتھ سرحدی بازارقائم کئے جائیں۔