پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی میں بہت مانگ ہے:آئی بی پی سی

14 جنوری ، 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) انٹرنیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں بہت مانگ ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے شہریوں کے درمیان اعتماد کی فضا اور باہمی تجارت کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے اس مقصد کے لئے امسال مئی جون میں ایک ایکسپو کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکسٹائل سمیت دیگرمصنوعات برطانیہ کی منڈی میں متعارف کروایا جائے۔ آئی بی پی سی چیئرمین رضوان سلہریہ، جنرل سیکرٹری عاصم یوسف نے کہا کہ پاکستان سے میٹ کی درآمد پر پابندیاں ہیں اس پر حکومت کو چاہیے کہ وہ موثر اقدامات کرے تاکہ یورپ میں پاکستان کا گوشت جا سکے اس کے علاوہ ایگری کلچر پراڈکٹ کی بھی برطانیہ میں بڑی مانگ ہے۔