لاہور (سپیشل رپورٹر ) لاہور چیمبرکے صدر میاں نعمان کبیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر روپے کی قدر مستحکم کرنےکیلئے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تو نہ صرف پورا معاشی پہیہ متاثر ہوگا بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی متزلزل ہوگا۔ اور وہ نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں گے۔حقیقی معاشی ترقی کیلئے مستحکم کرنسی بہت ضروری ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز سے ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر 10 فیصد کم ہوئی ہے، چونکہ صنعت کا انحصاردرآمدی خام مال، پرزہ جات اور مشینری پر ہے اس لیے پیداواری لاگت اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔ روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئےغیرضروری اور پرتعیش اشیا ءکی درآمدات کم کی جائیں، سٹیٹ بینک اپنا کردار ادا کرے اور چین کے ساتھ کرنسی سویپ پر کام کیا جائے اور برآمدات بڑھانے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے۔
لاہورمضرصحت ناقص چکن فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں انتہائی ناقص انتظامات...
لاہورپاکستان میں چار سال میں کرپٹو کرنسی کا کاروبار 18ارب ڈالر سے تجاوز، صارفین کی تعداد 20لاکھ ہو گئی، ویتنام...
لاہور لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے مارک اپ کی شرح میں ڈیڑھ فیصد اضافہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
لاہورایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہاہے کہ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی...
لاہور وفاقی چیمبرز کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہاکہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر شرح سود میں حد سے...
لاہور ایاٹا کی ٹیم پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرنے پاکستان پہنچ گئی،ایاٹا ٹیم پی آئی اے کا انٹرنیشنل سیفٹی...
لاہور پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 3روپے اضافے سے432روپے، زندہ مرغی کی قیمت 2روپے اضافے سے298روپے کلو جبکہ...
سیالکوٹارجنٹائن کے تجارتی وفدنے سیالکوٹ چیمبرکےدورے میںبرآمدکنندگان اور درآمدکنندگان سے باہمی تجارتی...