غیرقانونی اسلحہ کی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

14 جنوری ، 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی تیاری اورخریدو فروخت میں ملوث ڈیلر وں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام سپروائزری افسر وں کو حکم دیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں غیر قانونی اور ممنوعہ اسلحہ کا کاروبار کرنے والے ملزمان اور ڈیلرز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کروائے جائیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ جس تھانے کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ کا کاروبار ہوتاپایا گیا وہاں متعلقہ ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ سپروائزری افسرسے بھی جواب طلبی ہو گی۔