شوگر انڈسٹری کے مسائل کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئےگئے:ایسوسی ایشن

14 جنوری ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) آل پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے اعلیٰ سطح پر اجلاسوں کے انعقاد اور شوگر انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے کے وعدوں کے باوجود اب تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے، حکومت نہ تو مڈل مین کو ختم کر سکی ہے اور نہ ہی شوگر انڈسٹری کو سرکاری نرخ 225 روپے فی من پر گنا دلوا سکی ہے۔