لاہور (سودی) گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندے پر ہوا۔ آخر میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی تھی جبکہ مجموعی مالیت اور انڈیکس بھی گر گئے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو کچھ ہی دیر برقرار رہی پھر اس کے بعد شروع ہونے والا مندا آخر تک جاری تھا۔اس دوران انڈیکس میں 86پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 222پوائنٹ کی کمی بھی ہوئی۔ گزشہ روز بڑے سرمایہ کار خریداری کی نئی پوزیشن لینے سے گریز کرتے رہے۔ مارکیٹ میں دن بھر منی بجٹ کے منظور ہونے یا نہ ہونے پر قیاس آرائیاں ہوتی رہیں جبکہ بعض نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ مجوزہ بل آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری نہیں کرتا۔ مارکیٹ پر منی بجٹ کے علاوہ اثر انداز ہونے والے دیگر عناصر میں فرٹیلائزر فیکٹریاں مسلسل 24گھنٹے چلنے سے کھاد کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ، بینک سیکٹر کا مارجن بڑھنا، حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ سے صنعتوں کا متاثر ہونا، ملک میں تیل کی قیمت 150روپے فی لیٹر بڑھنے کے خدشات اور کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جانا شامل تھے۔ گزشتہ روز نجی سرمایہ کاروں، بینکوں اور بروکروں کی نیٹ خریداری تھی جبکہ کمپنیوں، انشورنس کمپنیوں اور میوچل فنڈز نے نیٹ سیلنگ کی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 153پوائنٹ کم ہو کر 45763پر آ گیا۔ 135کمپنیوں میں اضافہ، 196میں کمی، 22میں استحکام رہا۔ 32کروڑ 76لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
لاہورانٹر نیشنل لائرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہر طرح کی مہم جوئی کے باوجود ٹیکس آمدن کم ہو رہی ہے اور پورے...
لاہور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررزاینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے نارمل ٹیکس رجیم کو مسترد اورفائنل ٹیکس رجیم...
لاہور پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد...
لاہورمنیجنگ ڈائریکٹر سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ کارپوریٹ ادارے کی طرز پر ٹرانسفارمیشن پلان...
لاہور کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور دبئی بیسڈ گلوبل کمپنی ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے...
لاہور پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی اضافی ہوگئی،پائپ لائنوں پر دبا ئوکم کرنے کیلئے مقامی گیس...
لاہور آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لے کر...
لاہورپاکستان بزنس فورم کے چیئرمین ملک سہیل طلعت نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ کی...