آلودگی کا خاتمہ:انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی15 نئی مشینیں خریدے گی

14 جنوری ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر ٹیپا عبد الرزاق چوہان نے بتایا ہےکہ انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی ایئر کوالٹی انڈیکس کی15 نئی مشینیں خریدے گی۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو کیمروں کی بحالی اور ٹریفک کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم جلد نصب کرنیکی سفارش کی گئی ہے ۔ سموگ کے تدار ک کیلئے کمرشل عمارتوں پر شجرکاری کے ریگولیشن بنائے جائیں گے۔